گلوکارہ بلی آئلش کے بھائی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے شادی کر لی

1 month ago 14

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
معروف امریکی گلوکارہ بلی آئلش کے بھائی اور موسیقار فنیاس اوکونل اپنی دیرینہ گرل فرینڈ، یوٹیوبر و اداکارہ کلاڈیا سولیوسکی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شادی کی تقریب ہفتے کے روز امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا باربرا میں واقع سان یسیدرو رینچ میں منعقد ہوئی جس میں شوبز کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ بلی آئلش نے اپنے بھائی کی شادی کی تقریب کی کارروائی انجام دی۔ شادی میں جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر، کرسٹن بیل، نینا ڈوبریو، ایما چیمبرلین اور دیگر معروف شخصیات بھی شریک ہوئیں۔         View this post on Instagram                       شادی سے قبل ملبوسات کی فٹنگ کے دوران بلی آئلش نے اپنی ہونے والی بھابھی کو عروسی لباس میں دیکھ کر جذباتی ردعمل دیتے ہوئے انہیں ’فرشتے جیسا خوبصورت‘ قرار دیا۔         View this post on Instagram                       واضح رہے کہ 29 سالہ فنیاس اوکونل اور 30 سالہ کلاڈیا سولیوسکی کی پہلی ملاقات 2018 میں ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ہوئی تھی۔ فنیاس نے پہلی ملاقات کے چند گھنٹوں بعد ہی کلاڈیا سے متاثر ہو کر ان کے نام سے گانا ’کلوڈیا‘ لکھا تھا۔  
Read Entire Article
Chatroom