Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
پی ٹی آئی کی 13 سالہ نااہلی اور کرپشن سے خیبرپختونخوا کا شعبہ تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، صوبے کے لاکھوں طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے دور میں کرپشن کے خاتمے کے دعوؤں کے برعکس محکمہ تعلیم میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹرجنرل کی 2024-25 کی رپورٹ میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں 92 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔
اساتذہ کی بھرتیوں اورٹیبلٹس کی فراہمی سمیت مختلف معاملات میں 37 کروڑ 43 لاکھ روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں۔ بنوں سے ہری پورتک سرکاری اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال، مرمت اور بحالی کے فنڈز کرپشن کی نذر ہو گئے۔
ڈی آئی خان، چارسدہ اور بونیر میں متعدد کلاس رومز ناقابلِ استعمال ہونے سے ہزاروں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کاخطرہ ہے۔