لاہور: 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار

1 month ago 6

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
لاہور کی نیو انارکلی پولیس نے کارروائی کرکے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش محلے دار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ بچی نجی جنرل اسٹور پر سامان لینے گئی تھی جہاں گلی میں موجود ملزم نے بچی کو پکڑ لیا اور نازیبا حرکات کرنے لگا تاہم نیوز انارکلی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سٹی فرحت عباس نے کہا کہ نیو انار کلی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فوری ریسپانس اور اوباش ملزم علی رضا کی گرفتاری پر نیو انارکلی پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔ ایس پی سٹی نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom