Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل رکھنے کا اقدام مسترد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیدر لینڈ کے شہر دی ہیگ میں اقوام متحدہ کے منشور کے تحت قائم عالمی مستقل ثالثی عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے (IWT) کو یک طرفہ طور پر معطل یا غیر فعال رکھنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے معاہدے کی حیثیت سے متعلق اپنا فیصلہ جاری کر دیا۔
ثالثی عدالت نے متفقہ فیصلے میں قرار دیا کہ بھارت کی جانب سے پیش کی گئی کوئی بھی وجہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی یا خاتمے کا جواز فراہم نہیں کرتی، بھارت یک طرفہ طور پر معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا اور سندھ طاس معاہدے کے تحت اس کی ذمہ داریاں برقرار ہیں۔
ماہرین نے فیصلے کو پاکستان کے مؤقف اور بین الاقوامی قانون کی ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔