Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے جہاں وہ اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لندن روانگی سے قبل تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کیا جس کے بعد وہ مختصر دورے پر پیرس گئے اور آج شام لندن پہنچے۔
دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری بھی اپنے شوہر محمود چوہدری اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹو زرداری خاندان کا لندن میں تقریباً ایک ہفتے تک قیام متوقع ہے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد کا امکان ہے۔