دکی: تعمیراتی کیمپ پر حملے میں ایک مزدور کی موت، 11 اغوا

3 hours ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے پلڑی میں پولیس کے مطابق جمعے اور ہفتے کے درمیانی شب ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک مزدور جان سے گیا جبکہ 11 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا۔

مسلح حملہ آوروں نے کمپنی کی مشینری کو بھی نذرِ آتش کردیا۔

دکی کے اعلیٰ پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ مسلح افراد نے پلڑی میں تعمیراتی کمپنی کے ایک کیمپ پر حملہ کیا، اس دوران ان کا کیمپ کے نجی سکیورٹی گارڈز سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس افسر کے مطابق حملے میں کیمپ کا ایک گارڈ جان سے گیا اور دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آوروں نے کیمپ سے 11 مزدوروں کو بھی اغوا کرلیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 پولیس کے مطابق مغویوں میں سے 9 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ دو افراد مقامی بتائے جاتے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے کیمپ میں موجود مشینری کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔

دکی اور ہرنائی کے علاقوں میں کوئلہ نکالنے کے ذخائر موجود ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے یہ علاقے مسلح حملہ آوروں کی زد میں ہیں۔

کالعدم تنظیم کے مسلح گروپ ان علاقوں میں نہ صرف کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر حملے کرکے نذر آتش کرتے ہیں بلکہ متعدد بار  مزدوروں کو اغوا بھی کرتے ہیں۔

مسلسل حملوں اور اغوا کے باعث کوئلہ نکالنے کا کام کافی متاثر ہوا اور مزدوروں کی ایک بڑی تعداد میں علاقے میں جانے سے گریزاں ہے۔

کوئلہ نکالنے والے مالکان کا کہنا ہے کہ سینکڑوں لیز بند ہو چکی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں مزدور بے روزگار  ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے کمپنی کی مشینری کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔
ہفتہ, ستمبر 26, 2026 - 14:00
Main image: 

<p class="rteright">پاکستانی پولیس اہلکار 4 مئی 2017 کو&nbsp;بلوچستان کے شہر حب میں ایک احتجاج کے دوران&nbsp;سڑک پر گشت کر رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
دکی: تعمیراتی کیمپ پر حملے میں ایک مزدور کی موت، 11 اغوا
Read Entire Article
Chatroom