ایشین گیمز: ملائیشیا نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 5-4 سے شکست دے دی

2 hours ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

20ویں ایشین گیمز کے مردوں کے ہاکی مقابلوں کے گروپ بی کے میچ میں ہفتے کو ملائیشیا نے پاکستان کو 5-4 سے شکست دے دی۔

میچ کے دوران پاکستان کے سفیان خان نے تیسرے منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

تاہم دو منٹ بعد ہی ملائیشیا کے شیلو سلویریئس نے شاندار انداز میں فیلڈ گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔

ملائیشیا نے دباؤ برقرار رکھا اور 23ویں منٹ میں ساری فیصل نے شارٹ کارنر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔

پاکستان کے سفیان خان نے 39ویں اور 43ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر دو گول کرکے پاکستان کو 3-2 کی برتری دلائی۔

لیکن دو منٹ بعد ہی ملائیشیا نے فتری ساری کے گول کی بدولت مقابلہ ایک بار پھر برابر کردیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جس کے ایک منٹ بعد سفیان خان نے اپنا چوتھا گول کرکے پاکستان کو ایک بار پھر 4-3 کی برتری دلا دی۔

اس موقعے پر محسوس ہوا کہ پاکستان اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوجائے گا، تاہم ملائیشیا کے شیلو سلویریئس نے 56ویں منٹ میں شارٹ کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کیا اور پھر ازاری ابو کمال نے 57ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرکے ملائیشیا کو فتح دلوا دی۔

اپنی مسلسل چوتھی فتح کے ساتھ ملائیشیا 12 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے جبکہ پاکستان نو پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان اب پیر کو اپنے آخری گروپ میچ میں عمان سے مقابلہ کرے گا جبکہ ملائیشیا چین کے خلاف کھیلے گا۔ اس گروپ سے دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

چین تین میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

گروپ اے میں انڈیا نو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ جاپان بھی نو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

مسلسل چوتھی فتح کے ساتھ ملائیشیا 12 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے جبکہ پاکستان نو پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔
ہفتہ, ستمبر 26, 2026 - 14:45
Main image: 

<p class="rteright">جاپان کے شہر آئچی-نگویا میں 20ویں ایشین گیمز 2026&nbsp;کے سلسلے میں&nbsp;مردوں کے&nbsp;ہاکی مقابلے میں 26 ستمبر 2026 کو پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ کا منظر (ایشین ہاکی فیڈریشن)</p>

type: 
SEO Title: 
ایشین گیمز: ملائیشیا نے پاکستان ہاکی ٹیم کو 5-4 سے شکست دے دی
Read Entire Article
Chatroom