کاروباری شخصیت ہٹلر مسولینی سیمیون فلورس، جن کے نام کے دو حصے یورپ کے بدنام زمانہ آمروں سے ملتے ہیں، پیرو کے پہاڑی علاقے اینڈیز کے ایک دور افتادہ ضلعے کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔
45 سالہ فلورس نے پیرو کے وسطی علاقے ہوانوکو کی میونسپلٹی کیروپالکا میں میئر کا انتخاب جیتا۔ وہ یکم جنوری کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
نیشنل آفس آف الیکٹورل پروسیسز کے مطابق چار اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں بائیں بازو کی جماعت ’آہورا ناسیون‘ کے امیدوار فلورس نے مجموعی طور پر 663 ووٹوں میں سے 229 ووٹ حاصل کیے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کے قریب ترین حریف اور انتہائی دائیں بازو کے امیدوار گاسپر اوسوریو کو 204 ووٹ ملے۔
اگرچہ ان کے نام کا ایک حصہ جرمنی کے نازی دور کے آمر ایڈولف ہٹلر سے منسوب ہے، تاہم پیرو میں اس نام کے حامل کئی امیدوار انتخابات جیت چکے ہیں۔
2021 میں پیرو کے عوام نے معالج ہٹلر ساویڈرا کاسٹرنوکے کو وسطی جماعت ’سوموس پیرو‘ کی جانب سے پارلیمان کا رکن منتخب کیا تھا۔
اس سے قبل 2018 میں ہٹلر البا سانچیز اینڈیز کے علاقے میں واقع ضلع یونگار کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ وہ ’اچھے ہٹلر‘ ہیں۔
<p>جون 1940 میں جرمنی کے شہر میونخ میں لی گئی اس فائل فوٹو میں دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمنی کے آمر ایڈولف ہٹلر (دائیں) اطالوی فاشسٹ آمر بینیٹو مسولینی (بائیں) کے ساتھ گاڑی میں سوار ہیں (اے ایف پی)</p>
.png)
1 hour ago
1




English (US) ·