ہمیں مہنگائی ورثے میں ملی، ایک سال میں ختم کر دی، ٹرمپ کا دعویٰ

7 months ago 28

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
آئیووا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے امریکا میں تیل کی قیمتیں کم کر دی ہیں اور ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہزاروں جرائم پیشہ افراد کو واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ امریکی فوج کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مڈٹرم الیکشن وہ باآسانی جیت جائیں گے اور کہا کہ موجودہ حکومت کو مہنگائی کا بحران ورثے میں ملا تھا جسے ایک سال کے اندر نمایاں طور پر کم کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا کی معیشت اب دنیا کی مضبوط ترین معیشت بن چکی ہے۔ صدر ٹرمپ نے منی سوٹا واقعے کی منصفانہ تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے سابق حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہی پالیسیوں کے باعث لاکھوں غیرقانونی افراد امریکا میں داخل ہوئے اور ماضی میں امریکی سرحد تاریخ کی بدترین حالت میں تھی۔
Read Entire Article
Chatroom