Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ڈاکؤوں نے روات کے علاقہ میں بیرون ملک مقیم فیملی کے گھر ڈکیتی کی واردات کی.
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا.
ڈاکؤوں سے 20 لاکھ روپے، 3 لیپ ٹاپ ، 3 موبائل فون اور 4 گھڑیاں برآمد ہوئے. ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی.
ملزمانولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا.
گرفتار ڈاکؤوں سے شناخت پریڈ کے بعد برآمدگی ہوئی، گرفتار ڈاکؤوں کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا.
ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے.