کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، دہشتگردوں کی ریکی اور سہولت کاری کے شواہد سامنے آگئے

6 days ago 9

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز پر خودکش حملے سے متعلق محکمہ انسداد دہشتگردی کی تفتیشی ٹیم کی رپورٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے سے قبل کئی بار ریکی اور سہولت کاروں کی مدد حاصل کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس لائنز تک پہنچنے کے لیے بارودی مواد سے بھری گاڑی کے علاوہ رکشہ اور موٹرسائیکل بھی استعمال کی، خودکش بمبار رکشے میں جبکہ 2 دہشتگرد موٹرسائیکل پر پولیس لائنز تک پہنچے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد پولیس لائنز حملے کے لیے آئی ای ڈیز، دستی بم اور بھاری اسلحہ ساتھ لائے تھے، جبکہ واردات سے قبل دہشتگردوں نے پولیس لائنز کی کئی بار ریکی بھی کی۔ تفتیشی حکام کے مطابق حملے میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، سہولت کاروں میں دہشتگردوں کو مکان فراہم کرنے اور پولیس لائنز تک رسائی ممکن بنانے والے افراد شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق کچھ اہم شواہد فرانزک تجزیے کے لیے بھجوائے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Read Entire Article
Chatroom