Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابقہ ریٹائرڈ ملازم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم محمد اسماعیل ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے جس کی گرفتاری کوئٹہ سے عمل میں آئی، گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر اپنے جال میں پھنساتا تھا۔
ملزم نے شہری کو آسٹریلیا بھجوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 55 لاکھ روپےہتھیائے، ملزم نے بھاری رقوم وصول کرکے متاثرہ شخص کو آسٹریلیا کا جعلی ای ویزا فراہم کیا۔
ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔