کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

1 month ago 13

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
قومی کرکٹر حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کے بعد سامعہ نے نئی پوسٹ کے ذریعے قیاس آرائیوں کو بظاہر مسترد کر دیا۔ سامعہ خان نے اپنی گزشتہ متنازع انسٹاگرام اسٹوری ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ حسن علی کے ہمراہ ڈنر کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں افواہیں پھیلانے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا، ’’چپ ہو جائیں اور اپنے ویوز کہیں اور سے حاصل کریں۔‘‘         View this post on Instagram                       سامعہ کی نئی پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ان کی گزشتہ انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر حسن علی کی مبینہ بے وفائی اور دونوں کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا۔ گزشتہ اسٹوری میں سامعہ نے شادی شدہ اور بچوں والے مردوں سے تعلق قائم کرنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد صارفین نے ان کے بیان کو ان کی اپنی ازدواجی زندگی سے جوڑنا شروع کر دیا تھا۔
Read Entire Article
Chatroom