کراچی، ہیوی ٹریفک نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا، موٹر سائیکل سوار مرد، خاتون اور بچہ جاں بحق

7 months ago 23

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد میں جیکسن کے علاقے میں نیٹی جیٹی پل پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جہاں کیماڑی کی جانب جاتے ہوئے ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل دیا۔ افسوسناک واقعے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص، خاتون اور کمسن بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ چشم دید گواہوں کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ سڑک پر موجود افراد سکتے میں آ گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے موقع پر پہنچے۔ جاں بحق خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جبکہ مرد اور بچے کی لاشیں چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom