کراچی؛ گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

6 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
جمشید کوارٹر پولیس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ماں کو قتل اور کمسن بیٹی کو زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم کی شناخت فہیم اقبالی کے نام سے ہوئی، ملزم نے اتوار کو جمشید کوارٹر تھانے کے علاقے لسبیلہ سٹی ٹاور کے قریب گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 32 سالہ گل اندام زوجہ رواج الدین جاں بحق جبکہ اس کی 9 سالہ بیٹی نسرین زخمی ہوئی تھی۔ جمشید کوارٹرز پولیس نے زخمی بچی کے بیان اور جدید تکنیکی شواہد کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے فوری کارروائی کی۔ پولیس نے کارروائی کرکے مرکزی ملزم فہیم اقبالی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پسٹل مع ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔ پولیس نے واقعے کے محرکات اور دیگر اہم پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
Read Entire Article
Chatroom