کراچی: چکرا گوٹھ سے گرفتار 3 ملزمان ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

6 months ago 22

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے دھماکہ خیز مواد کے مقدمے میں چکرا گوٹھ کورنگی سے گرفتار 3 ملزمان کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو دھماکہ خیز مواد کے مقدمے سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں زاہد بارکزئی، یاسر اور خدا بخش شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ملزمان کو چکرا گوٹھ کورنگی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا اور کالعدم تنظیم سے تعلق ہے، استغاثہ نے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔ وکیل صفائی گل شیر بلوچ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ زاہد بارکزئی کو 27 جنوری کو لیاری میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کلاکوٹ تھانے میں درج ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں گمشدگی کی آئینی پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 21 فروری تک جسنانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ رینجرز اور سی ٹی ڈی کیجانب سے گزشتہ روز تینوں ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
Read Entire Article
Chatroom