کراچی، پولیس مقابلے میں بین الصوبائی گروہ کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

2 weeks ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد میں ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے مبینہ بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان سیکٹر 17-A میں دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت روشن لال ولد ہری چند کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن، چلیدہ خول، نقد رقم اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے والے دونوں ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
Read Entire Article
Chatroom