کراچی، پانی کا بحران ختم، بجلی بحال ہونے کے بعد پانی کی فراہمی دوبارہ شروع

5 months ago 29

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد میں نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی مرکزی کیبل چوری ہونے سے پیدا ہونے والا پانی کا بحران رات گئے بجلی بحال ہونے کے بعد ختم ہونا شروع ہوگیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کردی گئی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والی مرکزی کیبل چوری ہوگئی تھی جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل اور آپریشنل سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئی تھیں۔ واقعے کے بعد صدر، کلفٹن، چنیسر ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی جس پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کوششوں سے رات گئے بجلی بحال کردی گئی جس کے فوراً بعد پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی دوبارہ شروع کردی گئی۔ واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی مرحلہ وار معمول پر لائی جارہی ہے اور جلد تمام علاقوں میں سپلائی مکمل بحال ہوجائے گی۔
Read Entire Article
Chatroom