Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ناظم آباد نمبر دو نادریہ کے قریب گھر میں پراسرر فائرنگ سے سے کمسن بچی زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے ناظم آباد دو نمبرنادریہ عدنان گیم کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب پراسرار فائرنگ سے کم سن بچی زخمی ہوگئی۔
زخمی ہونے والی بچی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی بچی کی شناخت 6 سالہ عزیزہ دختر عزیز خان کے نام سے کی گئی۔
واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔