کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصل خانے کی طرف پیش قدمی، پولیس کی شیلنگ

7 months ago 30

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد کراچی میں شیعہ تنظیموں نے امریکی قونصل خانے جانے کی کوشش کی ہے۔ ایم ٹی خان روڈ پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہی ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں عزادار مساجد و امام بارگاہوں میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔ نمائش چورنگی پر بھی مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کردیے گئے ہیں، ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں مظاہرین نے امریکی قنصلیٹ شملہ پہاڑی کے باہر دھرنا دے دیا۔ احتجاج میں نوجوانوں خواتین و بچوں کی کیثر تعداد میں موجود ہے۔ خواتین نے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom