کراچی: شادمان میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

4 months ago 28

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شادمان ٹاؤن کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں تھانے کےعلاقے شادمان ٹاؤن نمبر دو دارالسرور لان کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجواں جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ بلال کے نام سے کی گئی جو میٹروول باوانی چالی کا رہائشی تھا اور اسکا آبائی تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی نوجوان تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر کے باعث جاں بحق ہوا۔
Read Entire Article
Chatroom