کراچی؛ سپر ہائی وے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق

1 month ago 20

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کراچی کے علاقے سپر ہائی وے میں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ٹریفک حادثے کے دوران کمسن سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سوسائٹی میں قائم نجی اسپتال منتقل کی گئیں اور بعدازاں گڈاپ سٹی تھانے لے جایا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 52 سالہ عبدرالرؤف اور 9 سالہ صفان خرم نواز کے نام سے کی گئی جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ حادثے کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفین کے ورثا کوٹری سے سپر ہائی وے پر قائم گڈاپ سٹی تھانے پہنچ رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متوفین آپس میں رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom