کراچی؛ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

6 months ago 20

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مشرف کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ عابد علی، 50 سال مریم، اور 20 سالہ زوہیب کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ فاطمہ کے نام سے کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Read Entire Article
Chatroom