کراچی، خستہ حال سڑک کی ویڈیو بناتے ہوئے معروف یوٹیوبر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

7 months ago 25

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد میں معروف یوٹیوبر محسن اور ان کے کیمرہ مین کو فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ محسن نے بتایا کہ وہ خستہ حال سڑک کی ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو موقع پر آ گئے اور ان سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ یوٹیوبر محسن نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ لوٹے گئے موبائل فون میں ان کا اہم ڈیٹا محفوظ تھا، جس کے ضائع ہونے سے وہ شدید پریشان ہیں۔ واقعے کے بعد محسن نے اپنا بیان سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، جس سے صارفین اور فالوورز میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ محسن نے عوام سے اپیل کی کہ سڑکوں پر ویڈیو بناتے وقت احتیاط برتی جائے اور پولیس سے بھی مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ مزید یوٹیوبرز اور شہری محفوظ رہ سکیں۔
Read Entire Article
Chatroom