Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد کے علاقے بسم اللہ سبزی منڈی کے دکاندار چھاپوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ مظاہرین نے منڈی کے سامنے سپر ہائی وے پر دھرنا دے کر ٹریفک کو بھی متاثر کیا، اور احتجاج کے دوران آگ لگا سڑک بلاک کر دی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کسٹمز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان کی دکانوں میں بار بار چھاپے مارے جا رہے ہیں، جس سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چھاپوں کو فوری طور پر بند کیا جائے اور دکانداروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
علاقائی پولیس اور متعلقہ حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ کر دکانداروں سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں تاکہ احتجاج کو پرامن طریقے سے ختم کیا جا سکے۔