Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر نیا فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹینڈر میں شرکت کے لیے کمپنیوں کو 2 کروڑ روپے کی بڈ سیکیورٹی جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواستیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لاجسٹکس کو جمع کرانا ہوں گی، جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم پرانا ہو چکا ہے جسے جدید نظام سے تبدیل کیا جائے گا۔