ڈیرہ غازی خان، زائرین کی بس حادثے کا شکار، ڈرائیور جاں بحق، 5 مسافر زخمی

6 months ago 25

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سخی سرور دربار سے واپس آنے والے زائرین کی بس بغلچر روڈ پر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ پانچ مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹبہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب بس کی بریک فیل ہوگئی اور وہ بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی۔ شدید تصادم کے باعث بس الٹ گئی جس سے موقع پر افرا تفری مچ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom