Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ضلع چترال کے گرم چشمہ کے پہاڑی علاقے میں دنیا کی قیمتی اور نایاب نسل کے برفانی چیتے (سنو لیپرڈ) کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے مطابق برفانی چیتا مردہ حالت میں پایا گیا جس کے بعد واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی گئی۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سنو لیپرڈ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
محکمے کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ برفانی چیتے کی موت طبعی وجوہات، بیماری، شکار یا کسی اور سبب سے ہوئی۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی وادی چترال میں برفانی چیتے کی موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جسے علاقے میں اس نایاب نسل کی بقا کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے برفانی چیتے کی موت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔