پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت

3 weeks ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سیشن کورٹ نے پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم امتیاز کو سزائے موت سنادی۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رفیع اللہ نے کی، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ملزم امتیاز کو سزائے موت کا حکم سنایا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم امتیاز نے پیسے دینے سے انکار پر اپنے ساتھی طاہر کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا تھا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ یکم اگست 2023 کو تھانہ انقلاب کی حدود میں پیش آیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر امتیاز کو سزائے موت سنادی، جبکہ ساتھی ملزم طاہر کو روپوش رہنے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
Read Entire Article
Chatroom