پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں نہیں کیا، آئندہ بھی نہیں کریں گے، اسلام آباد پولیس

1 week ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
وفاقی پولیس حکام نے  ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئندہ ہراساں کیا جائے گا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں ملک عامر، شعیب شاہین اور دیگر کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر ایس ایس پی آپریشن قاضی علی رضا اور ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس حکام نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے درخواست گزاروں کو ہراساں نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئندہ ایسا کیا جائے گا۔ پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ اگر کسی کے خلاف ایف آئی آر درج ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس حکام کی جانب سے درخواست گزاروں کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔
Read Entire Article
Chatroom