پشاور: نجی سکول کی چھت گرنے سے 17 بچوں کی اموات

2 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ریسکیو حکام کے مطابق جمعرات کو نجی سکول کی چھت گرنے سے کم از کم 17 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 40 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیموں نے موقعے پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمی بچوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان نے بتایا کہ ’دیر کالونی واقعے کے 17 بچوں کو مردہ حالت میں ایل آر ایچ لایا گیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا کہ جان سے جانے والے ’تمام بچوں کی عمریں تیرہ سال تک ہیں۔‘

ترجمان نے کہا کہ ایل آر ایچ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ مرنے والے ’تمام بچوں کی عمریں تیرہ سال تک ہیں۔‘
جمعرات, اکتوبر 15, 2026 - 11:00
Main image: 

<p class="rteright">پشاور کے علاقے دیر کالونی میں 15 اکتوبر 2026 کو نجی سکول کی چھت گرنے کے بعد امدادی کارکن اور دیگر افراد جائے حادثہ&nbsp;پر موجود ہیں&nbsp;(ریسکیو 1122 )</p>

type: 
SEO Title: 
پشاور: نجی سکول کی چھت گرنے سے 17 بچوں کی اموات
Read Entire Article
Chatroom