Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
پشاور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
پارٹ ٹو میں کامیابی کی شرح 52.60 فیصد رہی۔ اس مرحلے میں 66 ہزار 735 طلبہ نے امتحان دیا جن میں سے 35 ہزار 103 کامیاب ہوئے جبکہ 30 ہزار 878 طلبہ و طالبات ناکام قرار پائے۔
پارٹ ون میں مجموعی کامیابی کی شرح 99.60 فیصد رہی۔ اس امتحان میں 63 ہزار 605 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 31 ہزار 169 پاس قرار پائے جبکہ 31 ہزار 854 طلبہ کو پروموٹ کیا گیا۔
پری میڈیکل میں عائشہ بی بی 1134 نمبر لیکر پہلی پوزیشن، صوبیہ عشال 1132 نمبر لیکر دوسری پوزیشن، عائشہ رحمان اور دعا امجد 1128 نمبر لیکر بلترتیب تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔