پرنس ہیری اور میگن کی چھ سال بعد بچوں کے ہمراہ واپس برطانیہ آمد

2 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

رپورٹس کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اپنے بچوں کے ہمراہ چھ سال تک امریکہ میں مقیم رہنے کے بعد نئی زندگی شروع کرنے کے لیے برطانیہ واپس پہنچ گئے ہیں۔

ہیری، میگن، شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بدھ کو دوپہر سے کچھ دیر پہلے کیلیفورنیا سے نجی طیارے کے ذریعے برطانیہ پہنچے اور برمنگھم ایئرپورٹ پر اترے۔

بتایا گیا ہے کہ خاندان نے رات بھر کے سفر کے لیے بمبارڈیئر گلوبل ایکسپریس ایکس آر ایس لگژری طویل فاصلے کے کاروباری طیارے پر سفر کیا۔

ڈیوک اور ڈچز کے ترجمان نے ان کے سفری معمولات پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے رازداری اور سکیورٹی کی اہمیت کا حوالہ دیا۔

ترجمان نے کہا: ’یہ ایسی چیز نہیں ہے جس پر ہم تبصرہ کریں گے۔‘

بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ جوڑے نے اپنے سفر کے لیے کمرشل پرواز کے بجائے نجی پرواز کا انتخاب کیا جبکہ ٹیلی گراف نے ویسٹ مڈلینڈز کے ہوائی اڈے پر سسیکس خاندان کے طیارے کی تصویر شائع کی۔

سات سالہ آرچی اور پانچ سالہ للی کا برطانوی سکولوں میں داخلہ کروا دیا گیا ہے اور وہ ستمبر میں اپنی تعلیم شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ خاندان ’طویل مدت‘ کے لیے برطانیہ میں قیام کرے گا، تاہم اس حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ کتنے عرصے تک رہیں گے اور کہاں قیام کریں گے۔ کوٹس وولڈز کو سب سے زیادہ ممکنہ منزل قرار دیا جا رہا ہے۔

کچھ رپورٹس میں اشارہ دیا گیا کہ یہ خاندان صرف موسم خزاں تک برطانیہ میں رہے گا جبکہ دیگر رپورٹس میں کہا گیا کہ ہیری اپنے بچوں کو برطانوی تعلیم دلوانے کے لیے اگلے 12 سے 15 سال تک برطانیہ میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہیری اور میگن، جو شاہی خاندان کے غیر سرکاری ارکان کی حیثیت سے رہیں گے، میگسِٹ بحران کے دوران چھ سال قبل شاہی خاندان سے الگ ہو کر امریکہ منتقل ہو گئے تھے، جہاں سے انہوں نے شاہی خاندان کے ارکان اور شاہی ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب ڈیوک 2020 میں کینیڈا سے لاس اینجلس روانہ ہوئے تھے تو انہوں نے نیٹ فلکس کی اپنی سیریز کے لیے طیارے میں خود کو فلمایا تھا اور اس سفر کو اپنی ’آزادی کی پرواز‘ قرار دیا تھا۔

سسیکس خاندان کی ڈرامائی واپسی کا انکشاف گذشتہ ہفتے ہوا تھا، تاہم دونوں نے اب تک اپنے منصوبوں کے بارے میں عوامی طور پر کچھ نہیں کہا۔

بہت سے سوالات اب بھی جواب طلب ہیں، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ کیا ان کی سکیورٹی کے اخراجات ٹیکس دہندگان برداشت کریں گے۔

دی ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا کہ خاندان کو اپنے نئے گھر تک سفر کے لیے عوامی فنڈز سے چلنے والا پولیس قافلہ فراہم نہیں کیا گیا اور اس وقت انہیں اپنی نجی سکیورٹی ٹیم کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ہیری نے اس سے قبل اصرار کیا تھا کہ میگسِٹ کے بعد انہیں جو سکیورٹی حاصل تھی، اس کے ساتھ اپنی اہلیہ اور بچوں کو برطانیہ لانا بہت خطرناک تھا۔

شاہی اور وی آئی پی ایگزیکٹو کمیٹی (راویک) کے حکم پر کیا جانے والا خطرے کا جائزہ جولائی کے آخر میں مکمل کیے جانے کی اطلاعات ہیں، تاہم مبینہ طور پر ہیری کو اس کے نتیجے کا علم نہیں ہے۔

کہا جاتا ہے کہ افغانستان میں خدمات انجام دینے والے سابق فوجی ڈیوک نے وزیر داخلہ شبانہ محمود سے جوابات کے لیے درخواست کی ہے۔

برطانیہ میں اپنے اور اپنے خاندان کے لیے سکیورٹی انتظامات کے معاملے پر وہ وزارتِ داخلہ کے خلاف قانونی جنگ ہار چکے ہیں۔ شاہی فرائض انجام دینے والے رکن کی حیثیت ختم ہونے کے بعد ان کی سکیورٹی کی سطح تبدیل کر دی گئی تھی۔

میگن کے اداکاری میں واپسی کے منصوبوں کے حوالے سے بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ گائے رچی کی نیٹ فلکس کی گینگسٹر سیریز ’دی جنٹلمین‘ کے تیسرے سیزن میں اداکاری کے لیے بات چیت کر رہی ہیں جبکہ اس کے برعکس یہ دعوے بھی سامنے آئے ہیں کہ یہ معاہدہ ختم ہو سکتا ہے۔

پرنس اور پرنسس آف ویلز، جو سکاٹ لینڈ میں بادشاہ کے ساتھ بالمورل میں تعطیلات گزار رہے ہیں، نے ہیری اور میگن کی واپسی کی خبر پر اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔

مستقبل کے بادشاہ ولیم اپنے چھوٹے بھائی سے دور ہیں۔ ہیری نے شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد پرائم ٹائم اوپرا انٹرویو، اپنی نیٹ فلکس دستاویزی سیریز اور اپنی سوانح عمری ’سپیئر‘ (Spare) میں ولیم، کیٹ، چارلس اور کمیلا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ خاندان ’طویل مدت‘ کے لیے برطانیہ میں قیام کرے گا جبکہ سات سالہ آرچی اور پانچ سالہ للی کا برطانوی سکولوں میں داخلہ بھی کروا دیا گیا ہے۔
جمعرات, اگست 27, 2026 - 10:00
Main image: 

<p class="rteright">برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل 17 اپریل 2026 کو سڈنی کے بانڈی بیچ پر بانڈی سرف باتھرز لائف سیونگ کلب کے رضاکار ہنگامی امدادی کارکنوں سے ملاقات کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ (جوناتھن بریڈی / اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
پرنس ہیری اور میگن کی چھ سال بعد بچوں کے ہمراہ واپس برطانیہ آمد
origin url: 
https://www.independent.co.uk/news/uk/home-news/prince-harry-meghan-family-uk-b3039810.html
Read Entire Article
Chatroom