پاکستان نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے بین الاقوامی فوجی ڈرون ٹیم مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
مقابلے میں 33 ممالک کی فوجی ٹیموں نے ڈرونز کو چلانے کی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مجموعی مقابلے میں ترکی نے پہلی، پاکستان نے دوسری، اٹلی نے تیسری جبکہ فرانس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
انفرادی مقابلے میں پاکستان کی 44 سگنلز کے کیپٹن طلحہ نے 100 سے زائد ڈرون پائلٹس کے درمیان دوسری پوزیشن حاصل کی۔
فائنل میں ٹیموں کو 23 رکاوٹوں پر مشتمل ایک مشکل ٹریک مکمل کرنا تھا۔
پاکستان ٹیم نے یہ ٹریک 50.253 سیکنڈ میں مکمل کیا جبکہ ترکی کی ٹیم 41.417 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کر کے پہلے نمبر پر رہی۔

.png)
2 hours ago
1




English (US) ·