پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاع سمیت متعدد شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

2 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بدھ کو دفاع سمیت متعدد شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

یہ تبادلے مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہوئے۔ یہ مالدیپ کے صدر کا 11 سالوں کے بعد پہلا سرکاری دورہ ہے۔

مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے بدھ کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔

ان میں دفاع، سماجی تحفظ، طبی ماہرین کی بھرتی اور دونوں ممالک کے درمیان بحری سلامتی سمیت متعدد شعبے شامل ہیں۔

اس تقریب سے قبل بدھ ہی کو پاکستان اور مالدیپ کے درمیان انسانی سمگلنگ، غیر قانونی ہجرت اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے تعاون مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستانی وزارتِ داخلہ نے بدھ کو بتایا کہ دونوں جنوبی ایشیائی ممالک سکیورٹی کے شعبے میں تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

مالدیپ کے صدر محمد معیزو 22 اکتوبر تک پاکستان میں رہیں گے اور ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان جولائی 1966 میں قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مالدیپ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مالدیپ کے کاروباری وفد کی پاکستان-مالدیپ بزنس فورم میں شرکت کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ کاروباری اداروں کے درمیان روابط سے تجارت اور سرمایہ کاری کے ٹھوس مواقع پیدا ہوں گے۔

شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔
بدھ, اکتوبر 21, 2026 - 12:45
Main image: 

<p>اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے 21 اکتوبر کو مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی (سکرین گریب/ پی ٹی وی)</p>

type: 
SEO Title: 
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاع سمیت متعدد شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ
Read Entire Article
Chatroom