سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے ہفتے کو ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے ساتھ ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک کے ساتھ ان کی تقریباً ایک دہائی پر محیط وابستگی ختم ہو گئی۔
49 سالہ مہیلا جے وردھنے نے 2017 سے 2022 کے دوران اپنے پہلے دور میں ممبئی انڈینز کو تین بار آئی پی ایل کا چیمپیئن بنوایا۔
وہ 2024 میں دوبارہ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوئے، تاہم اس بار وہ اپنی سابقہ کامیابی نہیں دہرا سکے۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
پانچ بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے والی ممبئی انڈینز 2025 میں چوتھے جبکہ 2026 میں 10 ٹیموں میں سے نویں نمبر پر رہی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جے وردھنے نے ایک بیان میں کہا ’ہم نے مل کر کچھ ناقابل فراموش لمحات گزارے، چیلنجز کا سامنا کیا اور کچھ ایسا بنایا جس پر ہم سب فخر کر سکتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ’ہم نے مل کر جو کچھ حاصل کیا، مجھے اس پر بے حد فخر ہے۔ ممبئی انڈینز ہمیشہ میرے دل میں ایک خاص مقام رکھے گی۔‘
ان کا کہنا تھا ’میں آنے والے برسوں میں ٹیم کی ہر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘
جے وردھنے نے 1997 سے 2015 کے دوران سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 149 ٹیسٹ، 448 ایک روزہ بین الاقوامی اور 55 ٹی 20 میچ کھیلے۔
<p>ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما اور کوچ مہیلا جے وردھنے پانچ اپریل، 2018 کو ممبئی میں آئی پی ایل سے قبل پریس کانفرنس کے دوران تصویر بنواتے ہوئے (اے ایف پی)</p>
.png)
1 hour ago
1




English (US) ·