ٹیم خوف سے کھیل رہی ہے، عاقب ’خود کو آئینے میں دیکھیں‘: گلیسپی

3 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے سابق کوچ جیسن گلیسپی نے جمعے کو کہا ہے کہ ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید کو ’خود کو آئینے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم خوف کے ساتھ کھیل رہی ہے۔‘

ٹیسٹ میچوں میں مسلسل بدترین شکستوں کے ڈرامائی ردعمل کے طور پر پاکستان نے اس ہفتے ایک حیران کن اقدام کے تحت ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو تبدیل کر دیا جب کہ سات کھلاڑیوں کو انگلینڈ سے وطن واپس بھیج دیا گیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جیسن گلیسپی، جنہوں نے 2024 میں آٹھ ماہ تک ٹیم کی قیادت کی، جس میں انگلینڈ کے خلاف 1-2 سے ٹیسٹ سیریز کی جیت بھی شامل تھی، نے کہا کہ یہ دیکھنا افسوس ناک تھا۔

انہوں نے دی آسٹریلین اخبار کو بتایا کہ ’مجھے کھلاڑیوں سے ہمدردی ہے۔ یہ ان لوگوں کا ذریعہ معاش ہے۔ باہر سے ایسا لگتا ہے کہ وہ خوفزدہ ہو کر کھیل رہے ہیں۔

’سلمان علی آغا انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کپتانی کرنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم سے باہر ہو جاتے ہیں اور تیسرے ٹیسٹ سے قبل وطن واپسی کے لیے جہاز پر ہوتے ہیں۔‘

’ایسے کیسے چلے گا؟‘

جیسن گلیسپی نے اس کا تمام تر الزام عاقب جاوید پر عائد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بالکل واضح ہے کہ ان کے پاس سلیکشن کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے، خاص طور پر عاقب جاوید کی زیر نگرانی۔ وہ روزانہ کپڑوں کی طرح اپنا فیصلہ بدلتے ہیں۔

’عاقب جاوید نے حال ہی میں سامنے آ کر (پاکستان کے سابق وائٹ بال کوچ) گیری کرسٹن اور مجھ پر ان تمام حالات کا الزام عائد کیا ہے۔

’عاقب گذشتہ دو سال سے چیئرمین سلیکٹرز ہیں۔ ہم تو وہاں موجود ہی نہیں تھے۔

’اس کے باوجود وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ ہمارا قصور ہے۔ وہ اس بات کا کوئی جواز پیش کریں۔ میرا خیال ہے کہ جاوید کو خود کو آئینے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔‘

پاکستانی ٹیم ٹیم کو ہیڈنگلے میں سیریز کے پہلے میچ میں ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد لارڈز میں اسے 194 رنز سے ہار ہوئی۔

تیسرا اور آخری ٹیسٹ نو ستمبر کو ایجبسٹن میں شروع ہو گا۔

جیسن گلیسپی نے مزید کہا: ’عاقب جاوید، جنہیں چیئرمین سلیکٹرز ہونا چاہیے، اور کھلاڑیوں کے درمیان یقینی طور پر کوئی رابطہ نہیں ہے۔

'جن کھلاڑیوں کو نکالا گیا انہوں نے اپنے نکالے جانے کے بارے میں اہل خانہ، دوستوں اور میڈیا کے ذریعے سنا۔‘

’مضحکہ خیز صورت حال‘

سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک سمیت کئی دیگر سابق پاکستانی کوچز اور کھلاڑی بھی اسی طرح حیران رہ گئے ہیں۔

سابق کوچ مکی آرتھر نے اسے ’انتہائی مضحکہ خیز صورت حال‘ قرار دیا۔

نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن، جو پہلے ہی پاکستان کے وائٹ بال چیف تھے، اور آسٹریلیا کے ایشلے نوفکے نے بقیہ دورے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

انگلینڈ نے برائیڈن کارس کو تیسرے ٹیسٹ ڈراپ کر دیا

برمنگھم میں پاکستان کے خلاف اگلے ہفتے ہونے والے سیریز کے فائنل کے لیے بدھ کو اعلان کردہ انگلینڈ کے سکواڈ سے نکالے جانے کے بعد برائیڈن کارس کی ٹیسٹ کرکٹ سے دوری برقرار رہی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

22 اگست کو ڈربی کے ایک نائٹ کلب کے باہر ہونے والے واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے کچھ دیر کے لیے گرفتار کیے جانے اور ہتھکڑیاں لگائے جانے پر ڈرہم کے فاسٹ بولر کو لارڈز میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

31 سالہ کھلاڑی کے خلاف ڈربی شائر پولیس کی تفتیش تاحال جاری ہے، جس کا کہنا ہے کہ وہ حملے کے الزامات کی چھان بین کر رہی ہے۔

کارس کی جگہ لینے والے ہیمپ شائر کے 23 سالہ فاسٹ بولر سونی بیکر نے انگلینڈ کے 15 رکنی سکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

لیکن سرے کے فاسٹ بولر میتھیو فشر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے کیوں کہ انگلینڈ پاکستان کو 0-3 سے وائٹ واش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کارس ہیڈنگلے میں سیریز کے پہلے میچ میں شامل نہیں تھے، جہاں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے بدترین شکست دی تھی۔

پاکستان کے سابق کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ ’یہ بالکل واضح ہے کہ ان کے پاس سلیکشن کی کوئی حکمت عملی نہیں۔ خاص طور پر عاقب جاوید کی زیر نگرانی۔ وہ روزانہ کپڑوں کی طرح فیصلہ بدلتے ہیں۔‘
جمعہ, ستمبر 4, 2026 - 10:00
Main image: 

<p class="rteright">پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 23 اکتوبر، 2024 کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں (روئٹرز)</p>

type: 
SEO Title: 
ٹیم خوف سے کھیل رہی ہے، عاقب ’خود کو آئینے میں دیکھیں‘: گلیسپی
Read Entire Article
Chatroom