ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر سوالات اٹھنے لگے

6 months ago 37

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن بھارت کی فیلڈنگ تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوریاکمار یادیو کی قیادت میں ٹیم نے گروپ مرحلے کے چاروں میچز جیت کر سپر ایٹ میں جگہ تو بنا لی ہے لیکن کیچ چھوڑنے کی تعداد نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بھارتی ٹیم نے اب تک چار میچز میں 9 کیچز ڈراپ کیے ہیں جو ایونٹ کے گروپ مرحلے میں شامل تمام 20 ٹیموں میں دوسری بلند ترین تعداد ہے۔ صرف آئرلینڈ 10 ڈراپ کیچز کے ساتھ بھارت سے آگے ہے جبکہ نمیبیا 6 ڈراپ کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ Most catches dropped in the T20I World Cup, as of 18 February 2026. #T20WorldCup 10 - Ireland 🇮🇪 9 - India 🇮🇳 6 - Namibia 🇳🇦 — Daniel Alexander (@daniel86cricket) February 19, 2026 ای ایس پی این کرک انفو پر گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی بولر ورون آرون نے کہا کہ گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال میں بھارت کی کیچنگ 70 فیصد سے کم رہی ہے اور ہر میچ میں دو سے تین مواقع ضائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز کے خلاف بھی ایک کیچ کے دوران سریاکمار یادیو اور رنکو سنگھ ٹکرا گئے تھے، خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ورون آرون کا کہنا تھا کہ ناک آؤٹ مرحلے میں ایک بھی ڈراپ کیچ بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom