ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کا  ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

1 month ago 9

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیتا اور بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو فیلڈنک کی دعوت دی۔ قومی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس اچھی بولنگ لائن اپ ہے۔ Unchanged team for today's match 🇵🇰#PAKvIND | #AsiaCup | #BackOurGirls pic.twitter.com/6Bhc3xsVmX — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2026 روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں جبکہ مبینہ علی (وکٹ کیپر)، شوال ذوالفقار، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، صدف شمس، ایمن فاطمہ، طوبہ حسن، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور امِ ہانی بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ Pakistan play their 2️⃣0️⃣0️⃣th T20I match today 🇵🇰🏏#PAKvIND | #BackOurGirls | #AsiaCup pic.twitter.com/S5ZLYznojW — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2026 واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دی تھی، آج پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا 200واں میچ کھیل رہا ہے اور ٹیم جیت کے لیے پُرامید ہے۔  
Read Entire Article
Chatroom