وفاقی حکومت واضح کرے خواجہ آصف کا بیان پالیسی ہے یا ذاتی رائے؟ شرجیل میمن

1 month ago 15

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کو مایوس کن قرار دے دیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت واضح کرے، خواجہ آصف کا بیان حکومتی پالیسی ہے یا ان کی ذاتی رائے ہے؟ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کی بیان بازی صوبے کے خلاف سیاسی جارحیت کے مترادف ہے، خواجہ آصف سندھ اور پیپلز پارٹی پر بیان بازی سے پہلے تاریخ، آئین اور پارلیمانی ریکارڈ کا مطالعہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف دو رخی نہیں بلکہ دوٹوک، اصولی اور آئینی ہے، پنجاب اسمبلی سرائیکی صوبے کے حق میں دو بار، جبکہ سندھ اسمبلی سندھ کے اندر مزید صوبے بنانے کے خلاف آٹھ بار قراردادیں منظور کر چکی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں کو خوش کرے، لیکن سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط، آئین کو بالادست اور جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی سیاست کی ہے، پاکستان کے وفاق اور جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
Read Entire Article
Chatroom