وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد کی ٹیلیفونک گفتگو: حوثی حملوں کی شدید مذمت

2 hours ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اتوار کو ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، جس میں وزیراعظم نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں، بالخصوص شہری اور اقتصادی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

حوثیوں نے اس ہفتے کے شروع میں سعودی عرب کے علاقوں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

 وزیراعظم پاکستان کے دفتر سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق نہایت گرمجوشی اور دوستانہ ماحول میں ہونے والی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے سعودی قیادت اور برادر سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حوثیوں کی حالیہ کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی میں مزید خلل کا باعث بن سکتی ہیں۔

I was pleased to speak with my dear brother, His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman, this afternoon.

I reiterated Pakistan’s strongest condemnation of the recent Houthi attacks targeting civilian and economic infrastructure in the Kingdom, and conveyed our complete…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 13, 2026

انہوں نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ہمراہ کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم نے موجودہ بحران کے دوران دانشمندانہ اور دوراندیش قیادت پر سعودی ولی عہد کو خراج تحسین پیش کیا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک خواہشات اور دلی احترام کا اظہار بھی کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے لیے پاکستان کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

شہباز شریف کا سعودی قیادت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار، حوثی حملوں کو علاقائی امن، عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
اتوار, ستمبر 13, 2026 - 17:15
Main image: 

<p class="rteright">وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان&nbsp;کے درمیان 20 مارچ 2025&nbsp;کو جدہ کے السلام پیلس میں ہونے والی ملاقات کا ایک منظر (سعودی پریس ایجنسی)</p>

type: 
SEO Title: 
وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد کی ٹیلیفونک گفتگو: حوثی حملوں کی شدید مذمت
Translator name: 
العاص
Read Entire Article
Chatroom