ناظم آباد گیس لیکیج دھماکا: شدید زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی

6 months ago 22

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
نارتھ ناظم آباد کے رہائشی اپارٹمنٹ میں گیس لیکیج کے خوفناک دھماکے میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والی بزرگ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ بزرگ خاتون 65 سالہ تسنیم گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو نارتھ ناظم آباد بلاک ای کے رہائشی اپارٹمنٹس میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ممکنہ طور پر گھر میں گیس کا چولہا کھلا رہ گیا تھا اور اچانک گیس آنے سے فلیٹ میں گیس بھر گئی جس نے دھماکے کی شکل اختیار کرلی۔
Read Entire Article
Chatroom