Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ناظم آباد میں نومولود بچے کی گمشدگی کے معاملے پر انکوائری کیلئے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو تاحال تفتیش افسر کی جانب سے درخواست موصول نہیں ہوئی۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او احسن قوی کا کہنا ہے کہ پولیس کے تفتیشی افسر سے رابطے میں ہیں، پولیس اپنی کاروائی مکمل کرنے کے بعد ہمیں درخواست بھیجے گی۔
احسن قوی نے کہا کہ امکان ہے آج ہمیں درخواست موصول ہوجائے، درخواست ملنے کے بعد ہیلتھ کیئر کمیشن اپنی کارروائی کا آغاز کرے گا، ہیلتھ کیئر کمیشن تمام تر ریکارڈز کا جائزہ لے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ہیلتھ ایکسپرٹ کا پینل تشکیل دیا جائے گا، ہیلتھ ایکسپرٹ پینل میں مختلف اسپتال کے ماہر شامل کیے جائیں گے۔
احسن قوی کے مطابق ہیلتھ ایکسپرٹ پینل بننے کے بعد نجی اسپتال اور لواحقین کو بلایا جائے گا، دونوں کے بیان اور تمام تر میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔