Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون میں تیز دھار آلے سے وار کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے جو ایک بیٹی کا باپ اور علاقے کا رہائشی تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے اور متوفی نے اپنے ہم زلف کے گھر کے باہر خود کو تیز دھار آلے سے وار کیا۔
پولیس کے مطابق محمد آصف کی تقریباً ایک ماہ قبل اہلیہ سے طلاق ہوئی تھی اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے جس میں متوفی کو اپنے ہم زلف کے گھر کے باہر موجود اور بعد ازاں خود کو زخمی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔