مکہ اور مدینہ کی جانب داغے گئے 2 میزائل فضا میں تباہ: سعودی عرب

2 hours ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کی رات بتایا کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے مکہ اور مدینہ کے علاقوں کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق دونوں میزائل فضا میں تباہ ہونے کے بعد ان کا ملبہ جدہ، طائف اور رابغ سمیت کئی مقامات پر گرا۔

یمن کے ایران حمایت یافتہ حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے وقفے وقفے سے کیے جا رہے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

 حوثیوں کے مختلف حملوں میں سعودی عرب میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک بڑی آئل پائپ لائن کی سرگرمیاں بھی جزوی طور پر متاثر ہوئیں۔

گذشتہ اتوار کو بھی نجران کے ایک رہائشی علاقے میں حوثیوں کا پروجیکٹائل گرنے سے چھ شہری زخمی ہو گئے تھے۔

#الدفاع_المدني : سقوط شظايا اعتراض صاروخين باليستيين أطلقتهما الميليشيا الحوثية الإرهابية باتجاه منطقتي مكة المكرمة والمدينة المنورة. https://t.co/gV1ix7H29e

— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) October 24, 2026

محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا، ’مکہ اور مدینہ کے علاقوں میں شہری دفاع نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے نمٹنے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا کہ میزائلوں کے کچھ ٹکڑے مکہ کے باہر وادی مغمس میں بھی گرے۔

یمن کے ایران نواز حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی اکتوبر 2026 میں شدید ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جب حوثیوں نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے جن میں متعدد افراد جان سے گئے اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

حوثیوں نے آرامکو کی تنصیبات، ابہا ایئرپورٹ اور دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا جبکہ سعودی قیادت والے اتحاد نے بیشتر حملے روکے اور یمن میں حوثی پوزیشنز پر فضائی حملے کیے۔

 یہ جھڑپیں ستمبر میں حوثیوں کی بحیرہ احمر کے ساحل پر پیش قدمی اور سعودی جوابی کارروائیوں کے تسلسل میں ہو رہی ہیں جس سے خطے میں تیل کی سپلائی اور شہری سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

سعودی شہری دفاع کے مطابق یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دونوں میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے، ملبہ جدہ، طائف اور رابغ سمیت متعدد مقامات پر گرا۔
ہفتہ, اکتوبر 24, 2026 - 22:30
Main image: 

<p class="rteright">سعودی اہلکار 24 اکتوبر، 2026 کو حوثیوں کے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کے&nbsp;ملبے کے پاس کھڑے ہیں(سعودی پریس ایجنسی)</p>

type: 
SEO Title: 
مکہ اور مدینہ کی جانب داغے گئے 2 میزائل فضا میں تباہ: سعودی عرب
Read Entire Article
Chatroom