موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

2 months ago 26

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ون(Caa1 )سے بڑھا کربی تھری( B3) کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے تھری سے بڑھا کر بی تھری کر دی ہے، جبکہ پاکستان کی ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم  برقرار رکھا ہے۔ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملکی معیشت اور قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پر بڑھتے اعتماد کی عکاس ہے۔ بی تھری ریٹنگ پاکستان کی معاشی بحالی اور مالیاتی استحکام کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ہے جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے یہ اپ گریڈ پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی اور مالیاتی پوزیشن کا اعتراف ہے۔ بہتر کریڈٹ ریٹنگ سے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی میں بہتری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، موڈیز کا تازہ فیصلہ پاکستان کے معاشی استحکام کے سفر میں ایک اہم مثبت پیش رفت ہے۔
Read Entire Article
Chatroom