موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب بس اور کار کے درمیان تصادم، 5 افراد زخمی

4 months ago 12

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب بس اور کار کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید جبکہ چار افراد معمولی زخمی ہو گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس کی وجہ سے گاڑی اچانک دوسری لین میں داخل ہو گئی اور بس سے ٹکرا گئی، جبکہ بس کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی، مزید کارروائی جاری ہے۔
Read Entire Article
Chatroom