Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
جمعیت علمائے اسلام نے ملک میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے معاملے پر مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جےیوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں بلا لیا۔ اجلاس میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کی باز گشت پر جماعتی رائے کا تعین کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی جماعتوں کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے اس کے علاوہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر غوروخوض ہو گا۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔