منوڑہ کشتی حادثہ، ایک اور ماہی گیر کی لاش برآمد، چوتھے کی تلاش جاری

8 months ago 30

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
منوڑہ کے سمندر میں ڈوبنے والے ایک اور ماہی گیر کی لاش ابراہیم حیدری کے قریب سمندر سے نکال لی گئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق سمندر سے ملنے والی لاش کی شناخت 35 سالہ علاؤ الدین ولد میر سلامو کے نام سے ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی 23 جنوری کو منوڑہ کے سمندر میں ایک جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار چار ماہی گیر ڈوب گئے تھے۔ واقعے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے بحری رضاکاروں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ ترجمان ایدھی کے مطابق اس سے قبل ایدھی بحریہ کے رضاکاروں نے دو ماہی گیروں ہارون اور محمد حسین کی لاشیں بھی سمندر سے نکال لی تھیں، جبکہ چوتھے ماہی گیر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
Read Entire Article
Chatroom