Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
سندھ ہائیکورٹ نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی بریت کے خلاف دائر سرکاری اپیلوں کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اپیلوں کی تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔ عدالت نے انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھیوں کی بریت کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھیوں کو منشیات کے تین مقدمات میں بری کردیا تھا۔